متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور بھارت کو تحمل اور تناؤ کم کرنے کا مطالبہ

0 141

متحدہ وعرب امارات متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور بھارت کو تحمل اور تناؤ کم کرنے کا مطالبہ ، وزیرخارجہ یو اے ای شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔

شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا کہ کشیدگی بڑھنے سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو خطرہ ہے،دونوں ممالک مزید کشیدگی سے اجتناب برتیں.

شیخ عبداللہ بن زاید نےمزید کشیدگی سے بچنے کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم پر توجہ دینے پر زور دیا ہے, کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری تنازعات کے پرامن حل کا بہترین راستہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.