بھارت کا 22 ہلاکتوں کا دعویٰ، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور، معیشت بھی تباہ

0 121

بمبئی بھارتی حکام نے پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران 22 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

نئی دہلی سے الجزیرہ کی نمائندہ امِّ کلثوم شریف کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کارروائیوں میں 22 افراد کی ہلاکت ہزاروں کے نقل مکانی کا دعویٰ کیا ہے۔

ام کلثوم کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹر کے مطابق جانی نقصان کے ساتھ ساتھ روزگار کا بھی بڑا نقصان ہوا ہے،

سرحدی دیہات سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حملے کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.