پاکستانی میزائلوں نے بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کیا،امریکی صحافی کا انکشاف

0 100

واشنگٹن امریکی صحافی نک رابرٹسن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی میزائلوں نے بھارت کو جنگ بندی کےلئے ہاتھ پیر مارنے پر مجبور کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے ٹی وی اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں ابھی ایک ایسے ذریعے سے بات کر رہا تھا جو عین اس کمرے میں موجود تھا جہاں جنگ بندی پر پیشرفت ہوئی، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس جنگ بندی میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔

نک رابرٹس نے بتایا کہ جب بھارت نے پاکستان کی ایئربیسز پر حملہ کیا تو اس ذریعے کے مطابق، پاکستان نے میزائلوں اور راکٹوں کی زبردست بوچھاڑ سے اس کا جواب دیا، اس ( ذریعے) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات، اڈوں، بھارتی ایئربیسز، ہتھیاروں کے ذخیروں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

اس ذریعے کے مطابق، پاکستان کے نقطہ نظر سے اس اقدام نے واقعی بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا، پاکستان کے مطابق بھارت نے امریکی سیکریٹری مارکو روبیو، سعودیہ، ترکیہ اور دیگر ممالک سے رابطہ کیا تاکہ کوئی مختلف راستہ نکالا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.