توشہ خانہ اور احتجاج کیس ،آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کوپیش کرنے کا حکم

0 104

اسلام آباد ضلعی عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اور پیش نہ کرنے کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ رسیدوں اور اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت زیر بحث آئیں، تاہم دونوں افراد کو منگل کو بھی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اور پیش نہ کرنے کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔عدالت نے بغیر حاضری کے بھی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.