وزیراعلیٰ جام کمال خان عوام کے مسائل حل کریں گے ، نعیم بازئی
کوئٹہ(امروز نیوز) صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال کی سربراہی میں عوام کے مسائل حل کریں گے عوام کی خدمت میری اولین ترجیح اور فرض ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی کثیرکچلاک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے عوام کو کبھی مذہب اور کبھی قوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا جن کو عوام نے کامیاب بنا کر اسمبلیوں میں بھیجا انہوں نے کبھی عوام کی طرف مڑ کر دیکھا نہیں اور نہ ہہی ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ایمانداری سے کوششیں کررہے ہیں ان کی قیادت میں عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے عوام کو کسی طور مایوس نہیں کریں گے انہوں نے میری کوشش ہے کہ علاقے کے عوام کا بنیادی مسئلہ پانی کا ہے رمضان سے قبل عوام کو پانی کی فراہمی جلد ہی شروع کردی جائے گی تاکہ مقدس مہینے میں عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے حلقے کے تمام عوام میری نظر میں برابر ہیں اور بلاامتیاز عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہوئے ہیں جبکہ ماضی میں دوسروں نے عوام کے لئے اپنے دروازے بند رکھے تقریب سے ملک عبیداللہ کاسی ‘ حاجی نظر علی ‘ ارباب غلام ‘ بلال کاسی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کے دور میں اس علاقے کو نظرانداز کیا گیا تعلیم صحت اور پانی جیسی ضروریات زندگی سے عوام محروم ہیں ملک نعیم خان ایمانداری سے عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں جو بارشوں اور دیگر تکالیف میں ہمیشہ عوام کے درمیان نظرآئے جن کی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے آئندہ اس سے بھی بڑھ کر نظر آئیں گے ۔