رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کریں گے ، فاروق لانگو
کوئٹہ(امروز نیوز) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستے بازاروں اور مفت افطاری کیلئے جگہوں کو انتخاب کر دیا گیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کاروپویشن کوئٹہ کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے سستے بازارلگائے جائینگے اور مفت افطاری کا انتظام بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جگہوں کا انتخاب کر دیا گیا ہے رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ ماہ صیام میں عوام کو بھرپور ریلیف مل سکے اور اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔