امریکہ کا چینی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

0 151

واشنگٹن امریکا نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرے گا، خصوصی طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔

مارکو روبیو نے واضح کرتےت ہوئے کہا کہ اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے بھی ویزے منسوخ کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے، آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تمام سفارت خانوں کو حکم دیا تھا کہ وہ طلبہ کے ویزوں کے لیے اپائنٹمنٹ کا شیڈول بند کردیں کیونکہ وہ درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کی چانج کو مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طلباء کو سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا جائے گا تاہم جو ویزا اپائنٹمنٹس پہلے سے طے شدہ ہیں وہ معمول کے مطابق ہوں گے۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.