وینزویلا میں پیش آنے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی فوج

0 150

واشنگٹن(امروز نیوز )امریکی فوجی حکام نے کہاہے کہ وہ لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں پیش آنے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم امریکی فوجی حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان واقعات میں ان کا کوئی کردار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی حکام نے کہا کہ وہ لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں پیش آنے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم امریکی فوجی حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان واقعات میں ان کا کوئی کردار ہے۔ قبل ازیں ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کراکس ایئر بیس پر صدر نکولاس مادورو کے حامی اور مخالف فوجیوں کے مابین مسلح لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ صدر مادورو کے مطابق ملکی فوجی قیادت ان کے ساتھ ہے اور بغاوت کی خبریں درست نہیں ہیں۔ دوسری جانب وینزویلا کے خود ساختہ اور مغربی حمایت یافتہ صدر خوان گوائیڈو نے کہا کہ صدر مادورو کو اقتدار سے الگ کرنے کے لیے حتمی مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.