برازیل میں گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر جا گرا، 8 افراد ہلاک
برازیلیا برازیل میں گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر جا گرا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ افسوسناک واقعہ برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹارینا میں پیش آیا جہاں گرم ہوا کے غبارے میں اُڑان بھرنے کے بعد آگ لگی اور آگ لگنے کے بعد غبارا زمین پر جا گرا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے گرم ہوا کے غبارے میں 21 سیاح سوار تھے جن میں سے 8 افراد ہلاک ہوگئے 13زخمی ہیں۔
برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ غبارے آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نا ہوسکی۔