ریپ، تشدد اور دہشتگردی، ا مر یکہ نے خواتین شہریوں کو اکیلے بھارت کے سفر سے روک دیا
واشنگٹن ا مر یکہ نے اپنے شہریوں کیلئے بھارت کے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنےکے حوالے سے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے 16 جون کو لیول 2 کی نئی ٹریول ایڈوازری جاری کی جس میں اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرتے ہوئے احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے ایڈوائزی کے حوالے سے بتایا کہ تفریحی مقامات پر زیادتی کے واقعات (ریپ کیسز) اور جنسی تشدد انڈیا میں بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہیں لہٰذا خواتین اکیلے بھارت کا سفر نا کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ایڈوائزی میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کی جانب سے تفریحی مقامات، شاپنگ مالز، حکومتی مقامات پر حملوں کا بھی امکان ہے۔