شہر کی صفائی کی آبتر صورتحال کو ٹھیک کیا جائے گا، فاروق لانگو

0 200

کوئٹہ(امروزنیوز) ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میرفاروق لانگو نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں کوئٹہ شہر میں بائیوڈیگریڈیبل پلاسٹک شاپروں کے علاوہ دوسرے شاپر بیچنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں گے ،شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تاجر اور عوام بھی کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو ائیر پورٹ روڈ پر بائیوڈیگریڈیبل پلاسٹک مینوفیچرنگ پلانٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انکے ہمراہ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا، پلاسٹک ایسوسی ایشن کے صدر سردار ولی اوردیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میر فاروق لانگو نے پلانٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ میر فارق لانگو نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی اور میری اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مشینری اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں آج سے بائیوڈیگریڈیبل پلاسٹک شاپروں کی فروخت شروع ہوگئی ہے ہماری تاجروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بائیوڈیگریڈیبل پلاسٹک شاپروں کے علاوہ دوسرے پلاسٹک نہ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیوڈیگریڈیبل پلاسٹک شاپروں کے علاوہ دوسرے شاپر فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کو صاف ستھر رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاجروں اورعوام کو بھی چاہئے کہ وہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور کچرہ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہوں پر جمع کریں تاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ یہ کچرہ وہاں سے اٹھاکر ٹھکانے لگاسکے۔ایک سوال کے جواب میں میر فاروق لانگو نے کہا کہ تاجروں کی اپیل پر ہم نے اسٹاک میں موجود شاپروں کو فروخت کرنے کیلئے 2ماہ سے زائد کا وقت دیا اب کسی کو بھی بائیوڈیگریڈیبل پلاسٹک کے علاوہ دوسرے پلاسٹک شاپر فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کیونکہ بائیوڈیگریڈیبل پلاسٹک ماحول دوست ہے جس کچھ عرصے کے بعد خود بخود گل سڑک جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.