اسرائیل جب تک غزہ کیخلاف جنگ جاری رکھے گا تب تک پرُامن تعلقات ممکن نہیں: طیب اردوان
استنبول ترک صدر رجب طیب اردوان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، اُس وقت تک اُس کے ساتھ “پُرامن” تعلقات ممکن نہیں ہیں۔
نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے اردوان نے غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر اسرائیل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ریڈ کراس جیسی تنظیموں کو بھی امداد کی فراہمی سے روکا جا رہا ہے۔
اردوان نے کہاجب تک وہ (اسرائیل) اس رویے کو جاری رکھے گا، ہمارے درمیان امن اور ہم آہنگی ممکن نہیں، اسرائیل خطے کو غیر مستحکم کر کے اپنے عوام کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتا۔