1860ءسے اب تک لڑائیوں میں 23ہزار سے زائد یہودی ہلاک

0 136

مقبوضہ بیت المقدس(امروز نیوز)اسرائیلی وزارت دفاع نے کہاہے کہ 1860ءسے اب تک مختلف لڑائیوں میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ،فلسطین پر صہیونی ریاست کے غیر قانونی قبضے سے 88 سال قبل یعنی 1860ءسے اب تک 23 ہزار 741 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزارت دفاع کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلسطین پر صہیونی ریاست کے غیر قانونی قبضے سے 88 سال قبل یعنی 1860ءسے اب تک 23 ہزار 741 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ ان میں گذشتہ برس کے 65 یہودی بھی شامل ہیں۔وزارت دفاع میں کہا گیا کہ سال 2018ءکے دوران ہلاک ہونے والے یہودیوں میں 40 فوجی شامل ہیں جو فلسطین اور دنیا کے دوسرے ملکوں میں ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے یہودیوں میں اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے شاباک، موساد، پولیس، جیل خانہ جات کے حکام، خفیہ یونٹوں اور یہودی بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.