کوئٹہ دھماکے کی وزیراعظم کی مذمت
اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور غم زدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت، جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی دین مذہب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بحیثیت قوم ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم دہشت گردی کے عفریت کا مکمل صفایا کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔