صوبائی حکومت عوام کے لئے اقدامات کر رہی ہے

0 152

کوئٹہ(امروز نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اوربنگلزئی قبیلے کے سربراہ سردار نوراحمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں خواتین اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پوراقدامات کررہی ہے ،دارالامان میںرہائش پذیر اور جیلوں میں خواتین قیدیوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں روبینہ شاہ ، سمیرا خان ، ثمینہ خان ،مینابلوچ،ثناءدرانی ،رابعہ کی قیادت میں مختلف اضلاع سے آنے والی خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔خواتین کے وفد نے سردار نوراحمدبنگلزئی کوخواتین کے مسائل سے آگاہ کیا اورروبینہ شاہ نے تجویزپیش کی کہ وفاقی وزیرزبیدہ جلال اوروزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر بشریٰ رند کی قیادت میں خواتین کاوفد بلوچستان کے مختلف اضلاع،دارالامان اور جیلوں میں قید خواتین قیدیوں سے ملاقات کرکے انکے مسائل معلوم کرکے وزیراعلیٰ کو آگاہ کریگاتاکہ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی خواتین وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہیں۔ سردارنوراحمد بنگلزئی نے خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بھر پورا قدامات کررہی ہے جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے خواتین کے وفد کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کے حل کیلئے وہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اوردیگرپارٹی قائدین سے بات کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.