محروم طبقوں کے لیے کام کر نے والے افراد اور اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے،اسد قیصر

0 217

اسلام آباد (امروز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ محروم طبقوں کے لیے کام کر نے والے افراد اور اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے، ماڈل ولیجز میں یتیم، بے سہارا  اور سٹریٹ چلڈرن کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔بدھ کو اسپیکرقومی اسمبلی کی صدارت میں مختلف  فلاحی  اداروں کے سر براہان اور مخیر حضرات کا اجلاس ہوا جس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میںیتیم،بے سہارا  اور سٹریٹ چلڈرن کے لیے ماڈل ولیجز کے قیام کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ انسانیت اور محروم طبقات کی فلاح کے لیے کام کرنے سے اللہ کی خوشنودی حا صل ہوتی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ محروم طبقوں کے لیے کام کر نے والے افراد اور اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد سمیت  ملک کے چاروں صوبوں میں بے سہارا بچوں کیلئے ماڈل ولیجزقائم کئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماڈل ولیجز میں یتیم، بے سہارا  اور سٹریٹ چلڈرن کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ ماڈل و لیجزکا ملک کے مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے قائم کیے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے عوام  مذہب و ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات  ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان میں فلاحی کاموں کے سلسلے،میں تعاون قابلِ تحسین ہے۔حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ سفیر نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کامحروم  طبقوں کے لیے کام کرنے کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات ماڈل ولیجز کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، متحدہ عرب امارات کی فرمز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.