بجلی گیس قوم کی امانت ہے

0 138

سبی(امروز نیوز ) وزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ کرپشن اور نااہلی کسی صورت برادشت نہےں کروں گا بجلی گےس قوم کی امانت ہے جس مےں خےانت کرنے کی اجازت نہےں دی جائے گی ضلع بھر کے آفیسران عوام کی خدمت کو ےقےنی بنائےں ان خےالا ت کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈھاڈر مےںضلعی آفیسران کے اہم اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کےا اس موقع پر سابق نگران صوبائی اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد ، ڈپٹی کمشنر بولان سلطان احمد بگٹی ، ڈی پی او بولان عبدالحق دہوار،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود امان اللہ خلجی ،ایکسین ایری گیشن کچھی میر ظاہر مینگل، اےکسین واپڈا عبدالستار لاشاری ڈی اےچ او بولان ڈاکٹر مولابخش ، اےم اےس سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر زاہد ، ڈائرےکٹر لوکل گورنمنٹ بولان ملک آزاد خان خجک ، چےف آفیسر گل منےر مگسی ، ڈی اےس اےم پی پی اےچ آئی عمران خجک ،مےر حبےب الرحمن رند کے علاوہ مختلف محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے قبل ازےن ضلع بولان کے تمام محکموں کے آفیسران نے اجلاس مےں اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی مسئلہ مسائل مشکلات اور عوام کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کے بارے مےں تفصےلی آگہی فراہمی کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار ےار محمد رندنے کہا کہ پاکستان تحرےک انصاف کی حکومت عوام کو رےلیف دےنے کے لئے تمام وسائل کا استعمال ممکن بنا رہی ہےں تاکہ عوام کا معےار زندگی کو بلند کرکے بہتر بناےا جاسکے انہوں نے کہا کہ بجلی گےس عوام کی امانت ہے جس مےں خےانت کرنے کی اجازت نہےں دی جائے گی بجلی وگےس کی چوری کی روک تھا م کے لئے واپڈا اور سوئی سدرن گےس کمپنی کے آفیسران اپنی صلاحیتوں کو استعمال مےں لائےں اور بجلی وگےس کی چوری مےں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل مےں لائی جائے ناجائز کنکشن کاٹ کر بجلی وگےس کی چوری روکی جائے جبکہ ہسپتالوں مےں عوام کو صحت کی تمام سہولت فراہمی کرنے کے لئے محکمہ صحت کے آفیسر ذمے داری کا مظاہرہ کرےں انہوں نے کہا کہ مچ سمےت ضلع بولان کے ہسپتالوں کی حالت زر دےکھ کر دکھ ہوتا ہے بڑی بڑی عمارتےں موجود ہےںمگر اس مےں عوام کو صحت کی سہولت کا فقدان نظر آتا ہے ضلعی ناظم صحت اور اےم اےس ہسپتالوں مےں ادویات کی قلت سمےت ڈاکٹر کی کمی کے بارے مےں اطلاع دےں تاکہ اس کے حوالے سے بات چےت کی جاسکے اور ڈاکٹر زسمےت تمام مسئلہ مسائل کو دور کےا جاسکے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزےر پانی وبجلی عمراےوب سے بات چےت ہورہی ہے اور اس حوالے سے خصوصی پلان تشکےل دےں گے جبکہ بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے تمام فیڈر کو ٹھےکے دےں گے تاکہ بجلی کی چوری کو روکا جاسکے ۔وزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار ےار محمد رندنے ضلع بھر کے آفیسران کو ہداےات دےتے ہوئے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پرپزل فوری طور پر بناکر ڈپٹی کمشنر بولان کے پاس جمع کرےں تاکہ اجتماعی نوعےت کے منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے فنڈز کی فراہمی ےقےنی بنائی جاسکے انہوں نے آفیسران کو ہداےات دےتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور نااہلی کسی صورت برادشت نہےں کروں گا عوام کی خدمت کے لئے سرکار نے جو ذمے داری دی ہے اس پر پوری اےمانداری کے ساتھ کام کےا جائے تاکہ ضلع بولان ترقی کے منازل طے کرسکے بعدازا ں انہوں نے میڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بولان مےں گزشتہ ہونے والی بارشوں کے نتےجے مےں جو تباہی آئی ہے متاثرےن کی مدد کے لئے صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرےں انہوں نے کہا کہ سےلابی رےلوں سے لاکھوں اےکٹر پر تےار گندم کی فصل تباہ ہوئی جس سے زمےنداروں کو لاکھوں کا نقصان برادشت کرنا پڑا جبکہ ضلع بولان کے ہر علاقے مےں سےنکڑوں کی تعداد مےں لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا جن کو رےلیف کی اشد ضرورت ہےں صوبائی حکومت ضلع بولان نصےر آباد سبی کے سےلاب متاثرےن کو رےلیف کی فراہمی ےقےنی بنائےںوزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار ےار محمد رندنے کہا کہ پاکستان تحرےک انصاف مشکل کی اس گھڑی میں سےلاب متا ثرین کے ہر دکھ درد میں برابر کی شریک ہے متاثرےں کو کسی صورت نتہا نہےں چھوڑےں گے انہوں نے کہا کہ متا ثرےن نے جس ہمت سے قدرتی آفات کا مقابلہ کےا ہے وہ قابل تحسےن ہے یہ اللہ تعا لی کی طرف سے اپنے بندوں کے لیئے آزمائش ہے جس پر ہم بندوں نے پورا اترنا ہے انہوں نے سےلاب متاثرےن کی ہرممکن مدد کے لئے وفاقی وصوبائی حکومت سے بات چےت کروں گا بہت جلد متاثرےن کو رےلیف کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.