کیلی فورنیا میں امریکی ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ

0 125

واشنگٹن (امروزنیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے۔کیلی فورنیا کی کاو¿نٹ ریورسائیڈ میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام کی چھت توڑتا ہوا نیچے جا گرا، طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔بتایا گیا ہے کہ گودام میں موجود 12 افراد طیارے کی تباہی سے ہونیوالی آتشزدگی کی زد میں آکر جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.