چینی کان میں سیلاب
بیجنگ(امروز نیوز)چینی حکام نے کہاہے کہ لوہے کی ایک کان میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد کم از کم سترہ کان کن وہاں پھنس کر رہ گئے ۔چھبیس کان کنوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کان شمال مشرقی چینی صوبے ہیلونگ جیانگ میں واقع ہے۔ کان میں سیلابی پانی کی سطح جمعہ سترہ مئی کی صبح بلند ہو گئی اور ا±س وقت وہاں بہت سے کان کن کام کر رہے تھے۔ چھبیس کان کنوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ چینی کانوں میں سیلاب معمول سمجھے جاتے ہیں، جن کی وجہ بہت زیادہ گہرائی میں کھدائی اور چٹانوں کی ٹوٹ پھوٹ بنتی ہیں۔