قبرص کوترک کونسل کا درجہ دیا جائے ،رجب طیب

0 130

انقرہ(امروز نیوز)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو مبصر رکن کا درجہ دلانے کے لیے ترک کونسل سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ایردوان نے بتایا کہ ہم ترک کونسل کے دیگر ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بنا پر اسلامی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت حاصل کیے جانے کی کوششوں کی ہم حمایت کرتے ہیں جبکہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ترک کونسل میں مبصر کی حیثیت دیے جانے کے معاملے میں تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.