ضلع مستونگ سے مسجد کے پیش امام کی لاش برآمد
کوئٹہ (امروز نیوز) ضلع مستونگ سے مسجد کے پیش امام کی لاش برآمد، لیویز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے بارگ ٹاپ کے مقام پر ویرانے سے ایک لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ،لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش کی شناخت مولوی غلام مصطفی کے نام سے ہوئی جو ایک مسجد کا پیش امام بتایا جاتا ہے لیویز نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا مزید کاروائی جاری ہے