اسد قیصر سے وزیر داخلہ کی ملاقات ،ننھی فرشتہ قتل کیس کی تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا

0 224

اسلام آباد (امروز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی جس میں ننھی فرشتہ قتل کیس کی تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ قتل کی جانے والی معصوم فرشتہ کے کیس کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اسد قیصر نے کہاکہ انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹ کو برداشت نہیں کروں گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فرشتہ کے والد اور خاندان سے ملاقات کی تھی۔ اسپیکر نے خاندان کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اسد قیصر نے کہاکہ جوڈیشل انکوائری مکمل ہونے تک متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.