کوئٹہ کے نواحی علاقے اور سول ہسپتال میںدوگروپوںکے درمیان فائرنگ

0 247

کوئٹہ(امروز نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے اور سول ہسپتال میںدوگروپوںکے درمیان فائرنگ کے نتےجے میں متعدد افراد زخمی ہسپتال میںتوڑپھوڑسے ایمرجنسی وارڈ متاثر،تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران متعددافراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ایک بار پھر شعبہ حادثات میں دونوں گروپ گتھم گتھاہو گئے جھگڑے کے دوران لیویز انتظامیہ ملزمان چھوڑ کر فرار ہو گئی جبکہ دونوں مخالف گروپس نے شعبہ حادثات کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا اورطبی آلات اور شعبہ حادثات میں موجود سامان سے ایک دوسرے پر حملہ آورہو گئے جھڑپوں کے دوران شعبہ حادثات میں شدید توڑ پھوڑ سے میڈیکل اسٹاف کو بھی چوٹیں لگیں جبکہ عملے نے ایمرجنسی سروسز معطل کردیںایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے صورتحال سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو آگاہی دے دی مزید کاروائی جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.