ماسٹر گریجویٹ اور مقامی نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جائے واحد صدیقی

0 194

کوئٹہ(امروز نیوز) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورچیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی برائے تعلیم حاجی عبدالواحدصدیقی نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کی اسامیوں کے لئے پیشہ وارانہ ڈگریوں کی شرائط سے تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کو روزگارکا موقع نہیں ملتاہے،گریجویٹ نوجوان بھی اپنے کاغذات جمع کریں،پیشہ وارانہ ڈگریوں کی شرائط ختم کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے بات کی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت کے سینئر رہنماحاجی محمدخان کبزئی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرحاجی محمدخان کبزئی نے ضلع ژوب میں محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں اوربھرتیوں کے لئے کڑی شرائط سے متعلق اپنے خدشات اورسفارشات سے انہیں آگاہ کیاحاجی عبدالواحدصدیقی نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے مشتہراسامیوں میں پیشہ وارانہ ڈگریوں کی شرط کوختم کرکے ماسٹرگریجویٹ اورمقامی نوجوانوں کوموقع فراہم کیاجائے ژوب میں ایسے یونین کونسل بھی ہیں جہاں ایک نوجوان بھی کاغذات جمع نہیں کیاہے،ایسے علاقوں میں غیرمقامی لوگوں کوتعینات کیاگیاتووہ نہ صرفڈیوٹی پرحاضری نہیں دیتے ہیںبلکہ تعلیم کوفروغ دینے میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں جس سے نہ صرف مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی ہوتی ہے بلکہ تعلیمی پسماندگی کابنیادی سبب بھی بنتاہے انہوں نے کہاکہ جن امیدواروں کے پاس پی ٹی سی،ایڈاوربی ایڈکی ڈگریاںہیں ان کواضافی مارکس دیئے جائیںپیشہ وارانہ ڈگریوں کی شرط سے دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافہ نوجوانوں کومحروم نہ کیاجائے بہت ایسے یونین کونسل ہیں جن میں پروفیشنل ڈگری والاکوئی امیدوارنہیں ہے لہذاایسے علاقوں میں دیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے افرادکوبھرتی کرنے کے بجائے مقامی گریجویٹ نوجوانوں کوموقع فراہم کیاجائے اورانہیں بعدمیں پیشہ وارانہ ڈگریاں حاصل کرنے کی ہدایت کی جائے انہوں نے کہاکہ وہ وزیراعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری، مشیرتعلیم محمدخان لہڑی سے ملاقات کرکے اس حوالے سے انہیں اگاہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.