امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن جنگ کے سوداگرہیں ، شمالی کوریا

0 132

پیانگ یانگ (امروز نیوز )شمالی کوریا نے امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو جنگ کا سوداگر اور انسانی خرابی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بولٹن ایک مغرور انسان ہیں اور انہوں نے ماضی میں دیگر حکومتوں میں رہتے ہوئے بھی شمالی کوریائی کے خلاف اشعال انگیز اقدامات اٹھائے تھے۔ قبل ازیں بولٹن نے کہا تھا کہ پیونگ یانگ کے نئے میزائل تجربات اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریائی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے ایک بیان میں کہاکہ شمالی کوریا نے چھوٹے فاصلے تک مار کرنے والے ان میزائلوں کے تجربات سے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن جنگ کے سوداگر اور انسانوں کے لیے خرابی ہیں۔اس اہلکار نے مزید کہا کہ بولٹن ایک مغرور انسان ہیں اور انہوں نے ماضی میں دیگر حکومتوں میں رہتے ہوئے بھی شمالی کوریائی کے خلاف اشعال انگیز اقدامات اٹھائے تھے۔ وزارت کے مطابق بولٹن نے شمالی کوریا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش کے علاوہ حملوں کی بھی حمایت کی تھی۔ شمالی کوریا کی طرف سے یہ بیان بازی ایک ایسے وقت میں کی گئی، جب بولٹن نے ہفتے کے دن ہی کہا کہ شمالی کوریائی کے یہ نئے تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ پیونگ یانگ ان قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ اس کمیونسٹ ملک کے مطابق یہ تجربات دفاعی نوعیت کے ہیں جبکہ امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ اس سے عالمی امن کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.