وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)ہوگا ، چار نکاتی ایجنڈا جاری

0 133

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)28 مئی منگل کوہوگا اس سلسلے میں چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس 28مئی منگل کو ہوگا ،وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی ،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دینگے ،بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائےگا ،تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کرینگے ،کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کرےگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈ ر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرینگے جو فیصلہ کرے گی کہ اسے اپنانا ہے یا پرانے نظام پر ہی چلنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.