28 مئی 1998 کا دن پاکستان کے لئے باعث فخر کا دن تھا،مٹھا خان کاکڑ
ژوب ( امروز نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حاجی مٹھا خان کاکڑ نے یوم تکبیر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کا دن پاکستان کے لئے باعث فخر کا دن تھا، 28 مئی 1998 کو جب چاغی کے علاقے میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو ملک کی فضاءنعرہ تکبیر سے گونج اٹھی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور امت مسلمہ کے ممالک کی پہلی ایٹمی قوت بنا، انھوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کا یادگار دن ہے، پاکستان عوام ملکی دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا مضبوط ایٹمی پاکستان پر عوام فخر کرتے ہیں۔