نوجوانوں کا فہم القرآن کلاسز میں شرکت خوش آئند ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

0 151

کوئٹہ (امروز نیوز) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور اسلامی جمعیت طلباءپاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد عامر نے کہا کہ نوجوانوں اور طلباءکے اسلامی تعلیمات اور دین اسلام کی طرف راغب ہونا ،فہم القرآن کلاسز میں شرکت خوش آئند ہے اسلامی جمعیت طلبہ نے سیکولر نظریات کے مقابلے میں اسلامی نظریات اسلامی تعلیمات کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کیا طلباءاورنوجوان رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں اکھٹی کرنے ،نیکی وبھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے اور برائی ومنکرات کے خاتمے میں بھر پور جدوجہدہے تعلیم وتربیت اور طلباءکی مدد کرنے میں اسلامی جمعیت طلباءنے اہم کردارادا کیا جس پر ہم سب کا فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اسلامی جمعیت طلباءکے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں درس قرآن وافطار ڈنر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسلامی جمعیت طلباءکے صوبائی ناظم صابر صالح پانیزئی ،جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ، اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کے ناظم فیصل مینگل نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ طلباءاور نوجوانوں کا مستقل قرآن اور اسلامی تعلیمات سے وابستہ ہے جدید عصری ودینی تعلیم سے لیس ہوکر ہم دشمن کا ہر طرح مقابلہ کرسکتے ہیں تعلیم پر خرچ کرنے کے بجائے تعلیم سے کمانے کی روش ہم ہمیں بہت پیچھے دکھیل دیاہے نظریاتی طلباءکا سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابی کی پر ہمیں فخر ہے الحمد اللہ طلبہ جتنے اسلام اسلامی تعلیمات سے قریب ہوں گے اتنا ہی عصری علوم پر بھی دسترس حاصل کرتے ہیں اسلامی جمعیت طلباءسے وابستہ طلباءکی تربیت اسلامی تعلیمات کے مطابق کی جاتی ہے جس کا ثبوت ملک بھر کی تعلیمی اداروں میں دروس قرآن فہم القرآن شب بیداریاں اور درس وتدریس کے مراکز وتربیت گاہیں ہیں رمضان المبارک میں مہنگائی ، روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بدترین اضافہ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ،ٹریفک کے مسائل نے عوام الناس کیساتھ طلباءاورنوجوانوں کو بھی بہت زیادہ متاثر کیا ہے رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات ،تقویٰ ،گناہوں کی بخشش کامبارک مہینہ ہے اسلامی جمعیت طلباءاس ماہ مبارک کو تربیت کے طور پر گزاررہی ہے ہر تعلیمی اداروں کیساتھ جمعیت کے مراکز وجماعت اسلامی کے مراکزمیں دینی پروگرامات وتربیت گاہیں اور قرآن کلاسز ہورہے ہیں جس پرہمیں فخر اور یہی ہمارے کامیابی کے راستے ہیں دشمن ہمیں قرآن اسلامی تعلیمات سے دور کرنا چاہتے ہیں نوجوانوں اور طلباءکوترجمہ وتفسیرقرآن کیساتھ، سیرت النبی ﷺ ،احادیث کا بھی مطالعہ کرناچاہیے دعوت وتبلیغ کے میدانوں کو بھی آبادکرنے کی ضرورت ہے الحمد اللہ ہمارے طلباءنے تعلیم دعوت وتبلیغ اور جہاد کے میدانوں کو آباد کیا ہے انشاءاللہ طلباءدینی وعصری تعلیم پر توجہ دیگی تو دشمن کی ساری سازشیں ناکام ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.