بھارتی وزیر اعظم چینی صدر کے ساتھ ایک غیر رسمی سمٹ کا انعقاد کریں گے
نئی دہلی (امروز نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں برس چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک غیر رسمی سمٹ کا انعقاد کریں گے۔ اس مقصد کی خاطر مودی چین کا دورہ کریں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ 2019 میں ایسی ہی ایک اور سمٹ کا انعقاد بھارت میں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ چینی صدر نے اس سمٹ میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔ ابھی تک ان دونوں رہنماو¿ں کے مابین ان ملاقاتوں کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔