آئندہ  بجٹ میں سگریٹ اور شوگری مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی گئی ،ظفر مرزا

0 126

اسلام آباد (امروز نیوز)آئندہ  بجٹ میں سگریٹ اور شوگری مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی گئی ۔جمعرات کو اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری وزارت صحت کی سفارش پر کابینہ نے دی۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ معاشی مشکلات کے باوجود وزیر اعظم کا اس ٹیکس کی حمایت کرنا صحت کے حوالے سے ان کے عزم کا آئینہ دار ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس اقدام سے  مثبت اثرات پاکستان کی عوام کی صحت پر مرتب ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ بچوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کے لیے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ بے حد ضروری تھا ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں 15.6 ملین افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد اموات ھوتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں چھ سے پندرہ سال کی عمر کے بارہ سو بچے روزانہ تمباکو نوشی کا آغاز کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمباکو کےاستعمال سے پیدا ہونے والی بیماریاں اور ان کے علاج اور معاشی نقصان تقریباً 143.208 بلین روپے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شوگری مشروبات کے استعمال سے ذیابیطس اورغیر متعدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ بچوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کے لیے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ بے حد ضروری تھا ۔انہوںنے کہاکہ ہیلتھ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن صحت کے شعبے پر خرچ کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ 20  سگریٹ کی ڈبی پر دس روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھائی جا رہی ہے ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ 250 ملی لیٹر کے مشروبات پر ایک روپے کا ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی مد میں تقریباً 30 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ شوگری مشروبات پر ٹیکس کی مد میں تقریباً آٹھ ارب روپے سالانہ متوقع ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے ۔انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات میرا زاتی مشن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.