صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعة الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
کوئٹہ (امروز نیوز) ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعة الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے شہر بھر کی مساجد ، امام بارگاہوں پر پولیس کے 5900 جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا اس کے علاوہ شہر میں پولیس کا گشت مختلف ناکوں پر سخت چیکنگ کے ساتھ ساتھ اچانک چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا پولیس کے علاوہ فرنٹیئر کور کی بھاری نفری بھی تعینات تھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے تھے موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جلسے اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد ہے انہوں نے بتایا کہ نماز جمعہ کے موقع پر جمعة الوداع کی مناسبت سے شہر میں سیکورٹی کو سخت بناتے ہوئے مساجد ، امام بارگاہوں پر 5900 پولیس کے علاوہ فرنٹیئر کور کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ڈی آئی جی کوئٹہ نے شہریوں سے التماس کیا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد مشکوک اشیاءاور مشکوک افراد پر نظر رکھے کسی بھی مشکوک شخص یا اشیاءکے بارے میں فوری طورپر پولیس کو اطلاع دےں کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا سکتی ہے۔