ایڈمرل کرمبیر سنگھ بھارتی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر
نئی دہلی(امروز نیوز)ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے بھارت کے 24ویں نیول چیف کی حیثیت سے کمانڈ سنبھال لی ہے، وہ بھارتی بحریہ کے پہلے سربراہ ہیں جوکہ ہیلی کاپٹربھی رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انھوں نے بھارتی بحریہ کے سربراہ کی حیثیت کمانڈ کا چارج ایڈمرل سنیل لانبا سے لیا جو کہ چالیس برس کی سروس کے بعد ریٹائرہوگئے۔ایڈمرل کرمبیر سنگھ اس سے قبل فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف برائے ایسٹرن نیول کمانڈ، ویشکھاپٹم میں متعین تھے۔