پٹرول قیمت میں اضافہ رات تاریکی میں ڈاکہ ہے، نفیسہ شاہ

0 126

اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پٹرول قیمت میں اضافہ رات تاریکی میں ڈاکہ ہے ۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ عوام کا خون نچور کر حکومت چلائی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی عید کی خوشیوں پر شب خون ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت عوام کےلئے عذاب بن چکی ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ . نے کہاکہ جب ادھار پر پٹرول مل رہا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں ملتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.