ہمارے دو انتہائی اہم بل انسانی حقوق کمیٹی میں التواءکا شکار ہیں، شیریں مزاری

0 177

اسلام آباد (امروز نیوز) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمارے دو انتہائی اہم بل انسانی حقوق کمیٹی میں التواءکا شکار ہیں، بلاول معاملے پر سیاست کررہے ہیں ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کم از کم انسانی حقوق کے مسئلے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کے حوالے سے ہر جماعت کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہوں لیکن افسوس بلاول اس پر سیاست کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ معذور افراد اور بچوں کے تحفظ کا زینب الرٹ بل قائمہ کمیٹی میں جان بوجھ کر التوا کا شکار کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قائمہ کمیٹی میں انتہائی اہمیت کے حامل بلز کے علاوہ دیگر ایجنڈا پر بحث شروع کرادی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے توجہ دلائی تو بولے اس پر سب کمیٹی بنارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مہرین رزاق بھٹو کو سب کمیٹی کا سربراہ بنادیا گیا ہے اور ان کو زینب کے نام پر اعتراض ہے۔ انہوںنے کہاکہ زینب الرٹ بل کو ایک ماہ اور معذور افراد سے متعلق بل کو ایک ماہ سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر گیا۔ انہوںنے کہاکہ یہی رویہ رہا تو قواعد کے مطابق آنے والے اجلاس میں یہ بل منظور کرائینگے ۔انہوںنے کہاکہ زینب الرٹ بل صرف نام کی وجہ سے التوا کا شکار کیا جارہا ہے، آئے روز بچوں پر تشدد کی خبریں آرہی ہیں اور چیئرمین بے حسی کا شکار ہیں۔شریں مزاری نے کہاکہ اگر بل پر کوئی اعتراض ہے تو ترامیم شامل کرکے واپس قومی اسمبلی کو بھجوانا ہوتا ہے، بلاول قواعد سے نابلد ہیں۔شیریں مزاری نے سوال کیاگیا کہ وزارت قانون بھی تو مسنگ پرسن کا بل روک رہی ہے، اس میں کس کا قصور ہے؟ ۔شیریں مزاری نے جواب دیا کہ وزارت قانون بل روک نہیں رہی البتہ اس کا اپنا طریقہ کار ہے جس کے مطابق کام ہورہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.