عمران خان کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے ہیں ،فردوس عاشق اعوان

0 122

اسلام آباد (امروز نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عمران خان کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے ہیں ۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا ۔انہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کر نے کےلئے نئی راہ عمل متعین کی ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے ۔انہوںنے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدو جہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حق نہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو اس شعبے میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عظیم مسلمان سائنسدان جدید علوم کے بانی ، موجد اور بنیادی اساتذہ میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.