کیسکونے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی فراہمی کے انتظامات کرلئے

0 141

کوئٹہ(امروز نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) عیدالفطرکے تعطیلات کے دوران (پانچ تا سات جون) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں لوڈشیڈنگ نہیںکرےگی۔صارفین کو مزید بہتر سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کیسکونے سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈکوئٹہ 081-9201445اور081-2829753کومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاگیاہے جو24گھنٹے کھلارہے گاجو صوبائی حکومت کے ماتحت ایمرجنسی کنٹرول سینٹر15 سے بھی رابطے میں رہے گا۔کیسکوکنٹرول سینٹرمیں ایگزیکٹوانجےنئر کی سربراہی میں 24گھنٹے آپریشنل رہے گا ۔کنٹرول سینٹر صارفین کی جانب سے شہرمیں کسی بھی جگہ بجلی کے منقطع ہونے یا فنی خرابی پیداہونے کی شکایت پر کم سے کم وقت میں بجلی کی دوبارہ بحالی کےلئے متعلقہ سب ڈویژن کو فوری کارروائی کرنے کاپابند بنائے گا۔جس کے بعد ایس ڈی او اور دیگر لائن اسٹاف پر مشتمل عملہ کسی بھی جگہ بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کرکے بجلی بحال کریں گے ۔ سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش ، مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے بھی کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔علاوہ ازیں صارفین 118پر ڈائریکٹ کال کرکے یا اپنے موبائل سے 8118پربذریعہ میسج (SMS) بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔کوئٹہ شہرسے باہر تما م سٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز فیڈروںپر صرف عید کے دن کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جس کے بعد اُن علاقوںمیں معمول کے مطابق سابقہ لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل کیاجائے گاالبتہ صوبہ میںموجود تمام دیہی اور زرعی فیڈروںکو زرعی سبسڈی معاہدے کے تحت اُن کوپرانے لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح کوئٹہ سے باہر سب ڈویژنل افسران عید کی تعطیلات کے دوران اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ شام 5بجے سے رات11بجے تک اپنے دفاترمیں موجودرہیں گے تاکہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجاسکے ۔بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اورقلت کے باعث سسٹم پربوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.