وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا
پشاور (امروز نیوز)عید الفطر کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ یہ وہ قیدی ہیں جو اپنی سزا کی مدت پوری کر چکے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ صوبائی حکومتوں نے کل 27 کروڑ روپے ان قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کیے۔