بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ 14افراد جاں بحق 7زخمی

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ 14افراد جاں بحق 7زخمی ہوگئے ،تفصےلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب قلعہ سیف اللہ کے علاقے علی خیل کے مقام پر کوئٹہ سے ژوب جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس نتےجے میں چار بچوں سمیت 14افراد سلطان محمد ، محمد الیاس ، واﺅد شاہ ،سلطان بی بی ، عصمت ،میر حمزہ و دےگر جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 7 زخمی افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز او ر ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں لاشوں اور زخمیوں کو قلعہ سیف اللہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ژوب سے ہے جو عید منا نے جار ہے تھے، واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش جس کے نتےجے میں مسافر وین مکمل طور پر تبا ہ ہوگئی آیا مزید کاروائی جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.