کوئٹہ میں بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق 10زخمی

0 171

کوئٹہ (امروز نیوز) کوئٹہ میں بم دھماکہ ایک شخص شہید 10زخمی ، پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے بارونق علاقے مشن روڈ پر واقعہ جناح شوز مارکیٹ کے اندر عبدالحسین نامی شخص کی دکان کے قریب نصب آئی ای ڈی روز داردھما کے سے پھٹ گئی جس کے نتےجے میں عبدا لحسین شہید جبکہ 10افراد سید محمد علی ، حسین علی ، علی جان ،فاروق ، محمد ابراہیم ، عبدالحسن ،سراج الدین ، عباس ،محمد جان اور محمد اسماعیل زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ میں ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص اور زیادہ تر زخمیوں کا تعلق ہزارہ برداری سے بتایا جارہا ہے ،دھما کے کے نتےجے میں مارکیٹ میں قائم دکانوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد شہر کی ناکہ بند ی کرکے دھماکے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے مزید کاروائی جار ی ہے، واضح رہے کہ 30جولائی کو میزان چوک کے قریب ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.