امریکہ کو افغانستان میں 18 سال بعد طالبان سے مذاکرات کرنا پڑے، ایرانی وزیر خارجہ

0 137

تہران (امروز نیوز)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں 18 سال بعد طالبان سے مذاکرات کرنا پڑے۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی موجودگی کا نتیجہ داعش کی صورت میں نکلا، شام میں امریکی موجودگی سے بھی رسوائی ملی، 290 افراد کو ایران ایئربس حملے میں مارا گیا، گرناڈا کے علاوہ امریکا نے 70 برس میں کوئی جنگ نہیں جیتی۔جواد ظریف نے کہا کہ اب بھی امریکہ کو ناکامی کا سامنا ہوگا، امریکی عوام سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، ٹیکساس واقعہ پر ہمیں افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام لوگوں کو ستانے، تشدد کے کلچر کا نشانہ بنے ہیں، امریکی عوام اس کلچر کا نشانہ بنے کہ میز پر بات جنگ کی ہوگی،جنگ کا کلچر نہیں چل سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.