وزیر اعظم کو صر ف ایک خطاب پرمطمئن نہیں ہونا چاہیے،مولاناعبدالحق ہاشمی

0 135

کوئٹہ(امروز نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وزیر اعظم کو صر ف ایک خطاب پرمطمئن نہیں ہونا چاہیے کشمیرکیساتھ ملک کے اندر بدترین مسائل کو بھی حل کرنا ہوگا لٹیروں سے قومی دولت کی برآمدگی ،قرضوں سے نجات اور مہنگائی وبے روزگاری ختم کرناترجیح رکھیں ۔قوم ملک میں خلاف اسلام کوئی قانون وسازش برداشت نہیں کریگی ۔بلوچستان کو ان کا حق دیکر ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے بلوچستان کو لولی پاپ دینے کا وقت گزرگیا اب معاشی وآئنی حقوق دینا ہوگا صوبے کے عوام بدترین مسائل کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک مےں دعوت دےن اور خدمت خلق کا وسےع نظام رکھتی ہے جماعت اسلامی روز اول سے اسی دعوت پر کاربند ہے کہ لوگوں کو لوگوں کی غلامی سے نکال کر اےک اللہ کی غلامی مےں لاےا جائے آج پوری امت لہو لہان ہے کہےں فلسطین ،افغانستان اور کہےں کشمےر کے مسلمانوں پر زندگی تنگ کی ہوئی ہے کشمےر مےں 56روز سے جاری کرفےو نے کشمےرےوں کی زندگی کو عذاب مےں مبتلا کر رکھا ہے نہ ادوےات اور نہ ہسپتالوں تک رسائی ممکن ہے روز کشمےری نوجوانوں کو شہےد کےا جاتا ہے ان کی قبرےں انہی کے گھروں مےں بن رہی ہےں کشمےر کا مسئلہ 270اور 35-A کے خاتمہ سے حل نہےں ہوگا مسئلہ کا حل کشمےرےوں کو ان کا حق خودارادےت دےنے مےں ہے۔ ملک و قوم جن حالات سے گزر رہی ہے جن مسائل کا شکار ہے اس کا حل اسلامی اور فلاحی رےاست مےں ہی ہے ان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کی پاکباز اےماندار قےادت ہی کے ذرےعے ممکن ہے جماعت اسلامی کرپشن وموروثیت سمیت دیگر سیاسی برائیوں سے پاک ہے پوری قوم کے سامنے لوٹوں اور لٹےروں کا بہترین متبادل جماعت اسلامی ہے ۔ جماعت اسلامی بلوچستان سمیت پورے ملک کے محکوم اور پسے ہوئے عوام کی نمائندگی کررہی ہے ہر آنے والی حکوت نے اس خطہ کے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدہ کئے اب عوام کو سوچنا ہوگا کہ اور کب تک ان کی جھوٹی تسلےوں مےں آئےں گے جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور اپنے نشان کے ساتھ عوام تک پہنچے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.