شہدا وطن کی یاد میں جلسہ عام منعقد ہو گا، پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی
کوئٹہ(امروز نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے جاری کردہ بےان مےں کہا گےا ہے 7اکتوبر 1983کے شہدا وطن اور 11اکتوبر 1991کے شہدا جمہورےت کی برسےوں کے موقع پر پارٹی کے زےر اہتمام لورالائی شہر مےں 11اکتوبر کو جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنماءخطاب کرےنگے۔ اس سلسلے مےں مرکزی عےد گاہ مےں شہدا کے درجات کی بلندی کےلئے قرآن خوانی اور دعا ہوگی اور لنگر تقسےم ہوگا۔ جبکہ بعد ازاں جلوس کی شکل مےں شہرکے مختلف شاہراہوں پر گشت اور بھاگی بازار مےں جلسہ منعقد ہوگا۔ پارٹی کے تمام کارکنوں کو تاکےد کی گئی ہے کہ وہ 11اکتوبر کے جلسے کی تےاری کےلئے اپنی صلاحےتوں کو بروئے کار لائےں اور عوام سے اپےل کی ہے کہ وہ جلسے مےں اپنی شرکت کو ےقےنی بنائےں۔