پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے ،اسد قیصر

0 386

اسلام آباد (امروز نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے امن اور  ترقی کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے ،مسئلہ کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اس کا پرامن حل خطے میں پائیدار امن  کے لیے ناگزیر ہے، عالمی برادری مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔ منگل کو ملائیشیاکے ایوان نمائندگان کے اسپیکر محمد عارف بن محمد یوسف نے پارلیمانی وفدکے ہمراہ  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، کشمیر کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان ملائیشیا کے ساتھ علاقائی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے کے امن اور  ترقی کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی نے خطے کو نئے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 57 روز سے کرفیو کے نفا ذ ہے اور معاملات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہیں ، مسئلہ کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اس کا پرامن حل خطے میں پائیدار امن  کے لیے ناگزیر ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ آر  ایس ایس  کے نظریے کی پیروکار بھارتی حکومت نے بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ظلم کی ایک نئی داستان رقم کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ وادی میں ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد ہے اور علاقے میں خوراک  اور ادویات شدید قلت ہے ۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔انہوںنے کہاکہ ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کی حمایت میں بیان قابل ستائش ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان ملائشیا اور ترکی کی جانب سے اسلامو فوبیہ کے تدارک کےلئے مشترکہ ٹی وی چینل کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ملائشیا کی پارلیمانوں کے مابین قریبی رابطے  دونوں ممالک کے  اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع  فراہم کریں گے۔ ملائیشین اسپیکر نے کہاکہ ملائیشیا  پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، ملائیشیا  پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کوفروغ دینا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کوقریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے  ، مائیشیا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے  مطابق پرامن چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے کی سلامتی کا بنیادی جزو ہے،مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملائیشیا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی ملائیشیا ترقی میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ ملائیشین اسپیکر نے کہاکہ مسلم مما لک کے مابین اتحدا دویکجہتی مسلم امہ کو در پیش مسائل کے حل  کا واحد راستہ ہے ۔ملائیشیا کے اسپیکر محمد عارف بن محمد یوسف  نے قومی اسمبلی آف پاکستان میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے ثاثرات قلم بندکیے۔بعد ازاں ملائیشین اسپیکر نے اپنے وفد کے ہمراہ کچھ دیر کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.