جنگ بھارت کی تباہی کا باعث بنی گی، سردار یعقوب ناصر
لورالائی(امروز نیوز) مسلم لیگ این کے مرکزی رہنما سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس وین پر حملہ کرنے عناصر کسی رعایت کے بھی مستحق نہیں ہیں ملک کر غیر مستحکم کرنے اور بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں پڑوسی ملک بھارت کا ہاتھ خارج از امکان نہیں کیونکہ کلبھوشن نے بھی بلوچستان میں حالات خراب کرنے کا اعتراف جرم کیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ملک کے سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور آزاد کشمیر میں ہماری افواج اور وہاں کے عوام کو نشانہ بناکر انہیںشہید کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فوج نے بھی ہمیشہ بھارتی فوج کو بھر پور جواب دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے امن کے بجائے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ جنگ بھارت کی تباہی کا باعث بنی گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ازاد اور خود مختیار ملک ہے ہم اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور کشمیر کے مسئلہ پر کوئی ٹھو س بات اور حکمت عملی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلی سے بلز پاس کرنے کے بجائے زیادہ کام ارڈینینس سے چلا رہی ہے جوکہ پارلیمان سے زیادتی ہے عوام کے منتخب اسمبلی کو بائی پاس کرنا ائین و قانون کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن جے یو ائی کے پر امن ازادی مارچ کی حمایت جاری رکھی گی انہوں نے کہا کہ حکومت پرامن مارچ سے کیوں اتنی خائف ہے جمہوری احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے اس سے کسی کو محروم کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے حلانکہ اسلام اباد ہائیکورٹ نے بھی پر امن مارچ کی اجازت دی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت رکاوٹیں پیدا کر کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے رہبر کمیٹی جو بھی فیصلہ کریگی ہمیں وہ منظور ہوگی ۔