کینیڈا انتخابات میں وزیراعظم ٹروڈو کی کامیابی

0 128

ٹورنٹو /واشنگٹن (امروز نیوز) کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں جسٹن ٹروڈوکی لبرل پارٹی اقلیتی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے،ادھرانتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں جسٹن ٹروڈوکی لبرل پارٹی اقلیتی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے، انتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ٹروڈو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔کینیڈین سرکاری میڈیاکے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی لبرل پارٹی 338 میں سے 146 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جس کے بعد لبرل پارٹی اتحادیوں کےساتھ مل کرحکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔کینیڈامیں حکومت بنانے کے لیے 170نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.