عوام سے کیئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ، نور محمد دمڑ

0 121

لورالائی(امروز نیوز ) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی وز پی ایچ ای حاجی نور محمد دمڑ نے شمس حمزہ زئی فاونندیشن کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی زیارت ہرنائی اور سنجاوی کے عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم زراعت صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور روزگار کے زیادہ سے زیادی مواقع پیدا کرنے کی بھی بھر پور کوشش کر رہا ہوں تاکہ ہمارے نوجوان بر سر روزگار ہو کر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردا ر ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ماضی کی حکومتوں نے علاقے میں کوئی قابل زکر ترقیاتی کام نہیں کئے جسکی وجہ سے حلقے کے عوام بے شمار مسائل سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی نوعیت کے مسائل کو حل کرنے پر میگا پروجیکٹس پر کروڑوں روپے کی لاگت سے کام ہو رہا ہے جس سے ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسران منصوبوں کو بروقت مکمل کریں تاکہ عوام کو جلداس سے فائدہ ملے انہوں نے کہا کہ کمیشن اور کرپشن کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی سرکار کے پیسے عوام کی امانت ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا ان ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے اور مثبت رپورٹنگ کرکے علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک ناکام ہو رہی ہے عوام اس احتجاج کو کوئی اہمیت ہی نہیں دے رہے ہیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور بے مقصد احتجاج کی آڑ میں جمہوریت کو کوئی نقصان کسی صورت پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج عوام کے حقیقی مسائل اور آئین و قانون کے دائرے میں تحریک کو ہر پاکستانی اور سیاسی جماعت کو حق ھاصل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ان تحریکوں کے نتیجے میں مزید مضبوط ہو تی جارہی ہے ہمیں عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے جسکو پورا کرنے کا ہمیں پورا پورا ائینی طور پر حق حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.