تعلیم کے فروغ کیلئے سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈی سی کوئٹہ

0 160

کوئٹہ(امروز نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے لہذا تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے تمام اکائیوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانا اور غیر فعال ا سکولوں کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس کے موقع پر افسران سے بات چیت کے دوران کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ثاقب خان کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور اعلی عہدیداران نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور ایسے ا سکول جو کہ غیر فعال ہے انہیں جلد از جلد فعال کیا جائے گا اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تمام تر تبادلے اور اٹیچمنٹس کمیٹی کی منظوری کے بغیر نہیں ہونگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ویژن ہے کہ تعلیم کے زیور سے ہر ایک کو آراستہ کیا جائے کیونکہ ملک و قوم میں ترقی بغیر علم کے نہیں آ سکتی لہذا تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے ہم سب کو مل کر ایک ٹیم کی صورت میںم¶ثر کردار ادا کرنا ہو گا اور ہر فرد کو اپنا کام ایمانداری اور دلجوئی کے ساتھ کرنا ہوگا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ذاتی طور پر کوئٹہ کے سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں اور ان میں موجود سہولیات کا جائزہ لےں گئے اور وہاں پر تعلیمی ماحول کی بہتری اور ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گئے۔ اور ایسے سرکاری اسکولوںکی عمارتیں جن کی زمینوںکے فرد نہیں ہےں انہیں جلد از جلد سرکاری ملکیت پر ٹرانسفر کیا جائے گا ۔اجلاس مےں انہوں نے ضلعی افسران کو ہداےت دےتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام نجی اسکولوں اور مدارس کا ڈیٹا مرتب کرکے رپورٹ اگلی میٹنگ میںکمیٹی کو رو بروپیش کی جائے اس سلسلے میں تعاون نہ کرنے اورغفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل مےں لائی جائےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.