لندن بِرج چاقو حملے کے متاثرین کے ساتھ ملکہ برطانیہ کی ہم دردی

0 123

لندن (امروز نیوز)ملکہ برطانیہ نے لندن برِج پر ہوئے چاقو حملے کے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے تعزیت کا پیغام پہنچایا ہے۔ غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق ملکہ الزیبتھ نے اس واقعے میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے گہری ہم دری کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز ایک جعلی خودکش جیکٹ پہنے حملہ آور نے لندن برِج پر راہ گیروں کو چاقو سے نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے میں دو افراد ہلاک جب کہ دیگر تین زخمی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.