امریکا نے لبنان کی 100ملین ڈالر کی سکیورٹی امداد بحال کر دی

0 130

واشنگٹن (امروز نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے لیے سکیورٹی امداد بحال کر دی ہے۔ اس امداد کا حجم ایک سو ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ نے اکتیس اکتوبر کو کانگریس کو مطلع کیا تھا کہ لبنان کے لیے امداد معطل کی جا رہی ہے ۔ اس فیصلے کی وجوہات بیان نہیں کی گئی تھیں۔ اراکین کانگریس نے لبنانی سکیورٹی امداد کی معطلی پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ یہ امداد ایک ایسے وقت پر بحال کی گئی ہے جب لبنان میں بد عنوانی اور بے روزگاری کے تناظر میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے حکومتی نظام تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری منصب سے مستعفی ہو چکے ہیں اور لبنانی صدر نئے وزیراعظم کے لیے مشاورتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.