امریکا اگر پابندیاں اٹھالے تو بات چیت ہو سکتی ہے، ایرانی صدر
تہران (امروز نیوز)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کے خلاف ’غیر قانونی‘ پابندیاں ختم کر دے تو ایران جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روحانی نے بتایاکہ یہ مذاکرات پانچ جمع ایک کے سربراہان کی سطح تک بھی ہو سکتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے ساتھ ہی 2015ءمیں ایران کا جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔ ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے براہ راست خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ اسرائیل کو قرار دیا۔